شکاگو۔ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد برقع پوش خواتین پر حملے اور
دھمکیاں دیے جانے کی خبروں کے درمیان ایک مسلم طالبہ کے حجاب کو سب کے
سامنے مبینہ طور پر اتروايا گیا اور اس کے ایک ہم جماعت نے اس کے بال کے
جوڑے کو بھی نیچے کھینچ دیا۔یہ واقعہ مینیسوٹا واقع نارتھ ڈیل مڈل اسکول کا ہے۔ واقعہ کے روشنی میں آنے
کے ساتھ انوک-ہنیپک اسکول ڈسٹرکٹ نے جانچ شروع کر دی ہے۔ 'کونسل آن
امریکن-اسلامی ریلیشنز'نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ کونسل کی مینیسوٹا شاخ
نے ایک بیان میں منگل کو کہا کہ اس واقعہ کو لے کر اسکول ڈسٹرکٹ کے رد عمل
کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کا ہے۔
طالبہ کے
خاندان نے کونسل کو مطلع کیا کہ اس کا ایک ہم جماعت اس کے پیچھے
آیا اور اس کا حجاب ہٹا دیا اور زمین پر پھینک دیا، پھر اس کے بالوں کو
نيچے کھینچ دیا۔ واقعہ کے وقت وہاں بہت سے طالب علم تھے۔ کونسل کا الزام ہے
کہ اسکول ڈسٹرکٹ نے کل تک اس واقعہ کو لے کر کوئی بیان نہیں دیا تھا۔کونسل کے عہدیدار جلانی حسین نے کہا کہ اسکول کے افسران کو یہ یقینی بنانے
کے لئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں کہ عقیدہ یا نسل سے ہٹ کر تمام طالب
علموں کو حصول تعلیم کا محفوظ ماحول ملے۔ دوسری طرف، اسکول ڈسٹرکٹ نے اس
واقعہ کو لے کر تحقیقات شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔
امریکہ کے ایک اسکول میں طالب علموں کے سامنے مسلم لڑکی کا حجاب ہٹایا